لاہور ایئرپورٹ سے پی ٹی آئی رہنماء گرفتار

فیصل مختار گوندل کا تعلق منڈی بہاء الدین سے ہے

پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور رہنماء گرفتار کرلیا گیا، لاہور ایئرپورٹ سے فیصل مختار گوندل کو حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف حکومت کا کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور ایئرپورٹ سے پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاء الدین کے رہنماء فیصل مختار کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فیصل مختار گوندل بیرون ملک جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچے تاہم انہیں اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے پر حراست میں لیا گیا، انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پرتشدد احتجاج کیا، عسکری اور نجی املاک پر حملے کئے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا تھا۔

حکومت نے نقص امن کے خطرے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو حراست میں لے لیا تھا، جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری سمیت درجنوں افراد شامل تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو عدالتوں سے ضمانتوں پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

PTI

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

IMRAN KHAN ARRESTED

FAISAL MUKHTAR GONDAL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div