شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ’عظمت شہداء کنونشن‘ منعقد ہوگا
کنونشن میں شہدا کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
شہدائے وطن کو پوری قوم کی طرف سے سلامت عقیدت پیش کرنے کیلئے ”عظمت شہدا کنونشن“ آج اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ہوگا۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں شہدائے وطن کو پوری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کو عقیدت پیش کرنے اور یکجہتی کیلئے آج عظمت شہدا کنونشن اسلام آبادکنونشن سینٹر میں منعقدہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کنونشن میں شہدا کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سانحہ 9 مئی کی مذمت جبکہ شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
MARYAM AURANGZEB
Youm e Takreem Shuhada e Pakistan
تبولا
Tabool ads will show in this div