رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

حسین الٰہی شام 7 بجے لندن میں پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے

پی ٹی آئی کو ایک اور بڑادھچکا،رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

حسین الٰہی پاکستانی وقت کےمطابق شام 7 بجے لندن میں پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔حسین الٰہی چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔یاد رہے کہ حسین الٰہی کے والد وجاہت حسین چند روز قبل تحریک انصاف سے علیحدہ ہوئے تھے۔

شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے پی ٹی آئی کے ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پریس کانفرنس کی کال 2 باتیں کرنے کے لیے دی ہے،سب سے پہلے 9مئی کے واقعات کی مزمت کرتی ہوں، میں نے ہرقسم کے تشدد کی مزمت کی ہے، ریاستی اداروں پر حملہ کرنا زیادہ قابل مزمت ہے۔

اس کےعلاوہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن سیاست نہیں چھوڑ رہا ہوں۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے جیل خانہ جات، محکمہ ثقافت اور اطلاعات ڈی جی پی آر میں جو اصلاحات کی ہیں وہ کسی اور وزیر نے نہیں کیا۔

شیریں مزاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما میاں جلیل شرقپوری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مئی کو ہونے والے تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PTI workers Protest

JINNAH HOUSE LAHORE ATTACK

Chaudhry Hussain Elahi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div