پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر
ایڈوائس کوغیرآئینی قراردے کر کالعدم اور پنجاب اسمبلی کی بحالی کا حکم دیاجائے،استدعا
پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔
وکیل اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل غیر قانونی وغیر آئینی ہے،سنگل بنچ نے اپیل کنندہ کے متاثرہ فریق نہ ہونے پر درخواست مسترد کر دی۔
عادل چٹھہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ مفاد عامہ کےمقدمے میں براہ راست متاثرہ فریق ہونا ضروری نہیں،عدالتوں نے ہمیشہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے کو سنا ہے،اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی۔
اپیل کنندہ نے استدعا کی کہ ایڈوائس کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم اور پنجاب اسمبلی کی بحالی کا حکم دیا جائے۔