سپریم کورٹ نے عمران خان کو مرسڈیز میں لانے کے معاملے کی وضاحت کردی
سپریم کورٹ کسی کو عدالت پیشی پر سواری فراہم کرنے کا نہیں کہتی،ترجمان
ترجمان سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشی پر گاڑی میں لانے کے معاملے کی وضاحت کردی ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو سپریم کورٹ پیشی پر لانے کےانتظامات اسلام آباد پولیس نے کیے تھے۔
ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کسی کو عدالت پیشی پر سواری فراہم کرنے کا نہیں کہتی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیراحسن اقبال نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بتایا جائے ہمیں عدالت پیشی پر مرسڈیز کیوں نہیں بھیجی تھی؟