ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جا سکتا،درخواست

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسدعمر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جا سکتا، آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج سے لڑانے کیلئے ہے، فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق آئین پر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اسکے تحت ہونے والا کریک ڈاؤن کالعدم قرار دے۔

خیال رہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے 9 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتِ حال کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج طلب کرلیا تھا۔

federal government

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

تبولا

Tabool ads will show in this div