زمان پارک سے تجاوزات کا خاتمہ، گندگی صاف اور گرین بیلٹ پر نئے پودے لگادیئے گئے
پی ٹی آئی کارکنان کئی روز سے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر براجمان تھے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ کے باہر سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا جبکہ کارکنان کی جانب سے پھیلائی گئی گندگی صاف اور گرین بیلٹ پر نئے پودے لگادیئے گئے۔
زمان پارک کے اطراف کا حسن لوٹانے کا مشن جاری ہے، تجاوزات کا خاتمہ ہی نہیں پی ایچ اے نے گرین بیلٹ کی صفائی کرکے نئے پودے بھی لگا دئیے۔
اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کیلئے لیسکو کا عملہ بھی زمان پارک پہنچ گیا، کینال روڈ پر لگائے گئے ہورڈنگ بورڈز، بینرز نا صرف اتار دیئے گئے بلکہ کارکنان کی جانب سے گرین بیلٹ پر لگائے گئے کیمپس بھی ختم کردیئے۔
آپریشن کلین اپ کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے زمان پارک کا دورہ بھی کیا۔ زمان پارک کے باہر پولیس کی بھاری نفری تاحال تعینات ہے۔