امریکا سے مدد مانگنے کی اپیل کی عمران خان کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

پاک فوج پر ہرزہ سرائی کرتے نہ تھکنے والے چیئرمین تحریک انصاف کا اصل چہرہ بے نقاب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی امریکا سے مدد مانگنے کی اپیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔

عمران خان کی امریکی کانگرس کے خاتون رکن کے ساتھ زوم میٹنگ کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ پاک فوج اور قیادت پرہرزہ سرائی کرتے نہ تھکنے والے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

امریکی سائفر کے بیانیہ پر سیاست والا خود امریکیوں سے رحم کی بھیک مانگنے پرمجبور ہیں۔ سائفر کو سازش قرار دینے والا پورے ملک کے خلاف سازش پر اتر آیا، آڈیو میں مبینہ طور پر عمران خان کی جانب سے امریکی خاتون کے سامنے پاکستان کی بدترین منظرکشی اورہرزہ سرائی کی جارہی ہے۔

آڈیو میں عمران خان کی امریکی خاتون سے التجائیں، عمران خان بار بار پاکستان مخالف بیان دلوانے کی بھیک مانگتے رہے، سابق وزیراعظم نے کہا کہ التجاہے آپ میرے حق میں آواز اٹھائیں۔

زوم میٹنگ میں عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی سیاسی ناکامی کا پوراملبہ سابق آرمی چیف پرڈال دیا جبکہ بنا ثبوت شواہد اپنے اوپر قاتلانہ حملے کاذمہ حسب عادت آرمی ودیگراداروں پر تھوپ دیا۔ امریکا کے سامنے اپنے آپ کوسب سے مقبول ترین لیڈر ہونے کا دعویٰ کردیا۔ امریکی خاتون کے سامنے اپنے دورکی بدترین معاشی پرفارمنس کوبڑھا چڑھا کرپیش کیا۔

زوم میٹنگ کے آخر میں عمران خان اور اُس کے حواری امریکی کانگرس خاتون سے پاکستان مخالف بات کرنے کے بعد کافی خوش نظر آئے۔ امریکی کانگرس ویمن سے منت سماجت کرنا عمران خان کی امریکا نواز طاقتوں سے مدد حاصل کرنے کی منظم کوششوں میں سے ایک ہے جو اب کھل کر سامنے آگئی ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

AUDIO LEAK

تبولا

Tabool ads will show in this div