سول عدالتیں متنازع ہوچکیں ، 9 مئی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں، مریم نواز

کارکنوں کو سیاسی کے بجائے دہشتگردوں والی ٹریننگ کردی گئی ،عمران خان کےگھرسےدہشتگرد برآمد ہوئے، خطاب
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرزمریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گرفتار کے بعد 9 مئی کے واقعات کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سول مقدمات کی فوجی عدالتوں میں منتقلی کی حامی نہیں انہیں سویلین عدالتوں میں ہی رہنا چاہیے لیکن سول عدالتوں کا حال تو دیکھیں، سول عدالتیں متنازع ہوچکیں اور وہ ایک سیاسی جماعت کی آلہ کار بن چکیں، اب انصاف کا کیا حال ہوگا؟

صوبائی دارالحکومت لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ذمہ داری سنبھالےمجھےتین ماہ بھی نہیں ہوئےسارےونگزکو ایکٹوکرنےکی ذمہ داری ہےعلماء پارٹی میں فعال کرداراداکرسکتےہیں علماء کی بات لوگ سنتےہیں ان کامعاشرےمیں ایک مقام ہے،ملک کو آپ کےفعال کردارکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری سرزمین ہےہم نےاسی مٹی میں جاناہے، ملک ایک ایسےفتنےکی لپیٹ میں ہےجس کو پاکستان کو تباہ کرنےکےلیےلانچ کیاگیاہےاس نےملک کو تباہ کیاہماری معاشرتی اقدارکوتباہ کیاہمارےمذہب پر حملہ کیا،فارن فنڈنگ دشمن ممالک سےعمران خان کوہوئی ،اس کی جڑیں مضبوط کرنےکےلیے سہولت کاری ہوئی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کےخلاف سازش اورفتنےکانام عمران خان ہےمذہب کو سیاست کےلیےاستعمال نہیں کرناچاہتی ،سیاست کےلیےکوئی مذہب استعمال کرےاس سےبڑاجرم کوئی نہیںمذہب کااستعمال سیاست کو بڑھاوا دینےکےلیےاور مخالفین کےلیےبھی استعمال کیاگیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پوری دنیانےسنامذہب کا ٹچ دینےکےلیےکہاگیا عمران جب وزیراعظم بناتو اس کوخاتم النبین کہناآیاجےآئی ٹی زمان پارک گئی تو کالےبکروں کےحصارمیں رکھاگیا،جب تک جےآئی ٹی تھی بکروں کواس کےگردگھماتےرہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کی ،مدینہ میں ان لوگوں نےشرمناک حرکت کی اللہ کاحکم ہےمیرےمحبوب کےدربارمیں آوازبلند نہ کروحرم کی حدودمیں مریم اورنگزیب کو گالی نکالی گئی اس کےبال کھینچےگئےوہ سارےایک منصوبےکے تحت بھیجےہوئےلوگ تھے لوگوں کوکہاجاتاتھا چوری کی ہےتو تلاشی کیوں نہیں دی ،لوگوں نےتین تین نسلوں تک تلاشی دی ، عمران تو نوازشریف پرجھوٹےالزامات کاحساب نہیں دےسکتا ۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کےظلم کی وجہ سےلوگوں نےزلت برداشت کی آسمان کانظام آج حرکت میں آیاہےدنیادیکھ رہی ہےیہ کسی انتقام یا ظلم کاشکارنہیں ہوئےکوئی جھوٹےمقدمےنہیں بنائےگئےجب عدالت بلاتی ہےیہ دوڑ لگاتےہیں ان کو امربالمعروف کاپتاہےاورنہی عن المنکرکانہیں پتا ایسےبات کرتےہیں جیسےنیامذہب بنالیاہو۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ انہوں نےخواتین کواپنےلیےاستعمال کیااپنے بچے لندن اوربیوی گھرمیں ہوتی ہےگرفتارسب وہ لوگ ہیں جن کو عمران نےاستعمال کیاشیطانی دماغ نےپلان بنایاتھا کہ خواتین اوربچوں کوڈھال بنائوتاکہ پولیس گرفتارنہ کرسکےجرم میں مرداورعورت کی تفریق نہیں ہوتی، پنکی پیرنی کوسفیدچادروں کی حصارمیں عدالت میں بلایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ عیش اورطیش میں تھےان کو خداکاخوف نہ تھا ،کہتاتھا کیافرق پڑتاہےباجوہ فیض بندیال اورثاقب نثارمیرےساتھ ہےکہتےہیں میری بیوی پبلک آفس ہولڈرنہیں تھی تومریم کونسی پبلک آفس ہولڈرتھی، عدالت آج مجرموں کی پناہ گاہیں بنی ہوئیں ہیں فوادرات 12تک سپریم کورٹ میں بیٹھےرہےکسی نےنہیں کہا،یہ عدالت ہےمجرموں کےچھپنےکی جگہ نہیں ہےکسی جج نےنہیں کہایہ عدالت ہےوقت ختم ہوگیاہےفوادنےجیسےدوڑلگائی یہ میراتھون بھی جیت سکتےہیں۔

مریم نواز نے کہا عمران خان بری طرح ایکسپوزہواہےسب سےبڑی عدالت کےسامنےجب پیش ہواتو کہاگیاآپ سےمل کرخوشی ہوئی دوسرےدن وضاحت دی کہ میں توہرایک سےخوش اخلاقی سےپیش آتاہوں ،کیاچیف جسٹس کسی قاتل کو بھی کہتےہیں کہ آپ دیکھ کرخوشی ہوئی، سوموٹوساسو موٹوبن گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جب عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک گئی توان کےسرتوڑےگئےایک باربھی بندیال نہیں پوچھاملک جلاکرآئےہوخوشی ہوئی آپ سےمل کر،کچھ ججزمتنازعہ بن گئےہیں وہ سیاسی جماعت کےسہولت کاربن گئےہیںجیساجرم ہوگاویسی ہی سزاہوگی ۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ کوئی مثال ہے کہ جیسا9مئی کو عمران نےکیاوہ کسی اورجماعت نےکیاہے؟نوازشریف نےکہایہ 2لوگ الگ ہیں باقی لوگ الگ ہیں عمرعطابندیال کےلاڈلےکوسزا جاتی تو 9مئی کےسانحےکاحوصلہ اس کو نہ ہوتا ضمانتوں کی برسات کی جارہی ہے،دنیامیں دیکھاہےکہ ریمانڈمیں کسی کو ضمانت ملتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کاکیس نیب جاتاہےعدالت اسٹےدےدیتی ہےیہاں پر یاساس کاقانون چل رہاہےیالاڈلےکاعدلیہ کی توہین عدلیہ کےباہر سےنہیں ان کےفیصلوں سےہوتی ہےعزت زبردستی نہیں فیصلوں سےہوتی ہے،آصف سعیدکھوسہ چھپ کربیٹھاہےان کو حساب دیناپڑےگا ایک دن آئےگا جب آصف سعیدقانون کےشکنجے میں آئےگا چیف جسٹس نےملک احمد کو کہاتھازرادھیان کرنامیرادامادالیکشن لڑرہاہےاس کو جتوانا۔

مریم نواز نے کہا کہ قانون پرچلنےوالےججزکادل سےاحترام کرتی ہوں عمران کی سہولت کاری کرنےوالےججزتنقید کی زدمیں آئیں گےثاقب نثارکابیٹاٹکٹیں بلیک کرتےہوئےپکراگیا شہداء کی یادگاریں اورتصاویرجلائی گئیں جن کی یادگاروں پر حملہ ہواہوتو ان خاندانوں پر کیاگزری ہوگی، ہیلی کاپٹرحادثےمیں بھی عمران اوراسکےحواریوں نےبددعائیں دی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کےگھرکو جلارہےتھےآپ کو حیانہیں آئی آج عمران خان ثبوت مانگ رہاہےکیاحسان نیازی کی تصویرنظرنہیں آتی، یاسمین راشدنےایک ویڈیومیں کہاتھا لوگوں کوہی کورکمانڈرہائوس لیکرجاناتھا جانورتو نہیں لےجاسکتی 9 مئی کےواقعات کااصل ماسٹرمائنڈعمران خان تھا 6ماہ سےپلاننگ بن رہی تھی ، خواتین کو جان بوجھ کرسامنےرکھاگیا ۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا جن کی سیاسی ٹریننگ کرنی تھی ان کو دہشتگردوں والی ٹریننگ کردی گئی عمران خان کےگھرسےدہشتگردبرآمدہوئے ٹی ٹی پی نےلکھ کردیاہےکہ ہم اس کو سپورٹ کرتےہیں ،دھمکی لگائی گئی کہ دوبارہ گرفتارکیاتو ایسادوبارہ ہوگا یہ اپنےآپ نہیں ہوااس کی 6ماہ سےٹریننگ ہوتی رہی ۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ تخریب کاری ایک دن دنیاکےسامنےآگئی ،ملک جلاکرکل عمران خان مذمت کررہاتھا ایسی مذمت کرنےوالی مرمت ہونی چاہیےپی ٹی آئی کےلوگوں نےتوپ کو اٹھاکرپانی میں پھینکاساری زندگی ناک بھی رگڑتوایک شہیدکی بھی قربانی کاصلہ نہیں دےسکتےکل کہہ رہاتھا میرےلوگوں پرپریشربڑھاہے۔

IMRAN KHAN

MARYAM NAWAZ SHARIF

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PTI workers Protest

Judiciary of pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div