تحریک انصاف اپنے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ میں واپسی کیلئے سرگرم
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف اپنے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ میں واپسی کیلئے سرگرم ہوگئی۔
پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے مستعفی ارکان سے رابطے کیے گئے۔ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پرمستعفی ارکان سےبیرسٹرعلی ظفر نےٹیلی فونک رابطے کیے، ارکان قومی اسمبلی کولاہورہائیکورٹ کے فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا۔
ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 22 مئی تک اسپیکر آفس سے رکارڈ سمیت رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ استعفوں کی واپسی کی پرانی درخواستیں،فیصلے کی نقل اسپیکر کو جمع کرائیں، تحریک انصاف کی مستعفی ارکان کواسپیکرقومی اسمبلی سے الگ الگ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ اب تک 60 سے زیادہ مستعفی ارکان سے رابطہ ہوچکا، جو ارکان جیل میں ہیں انکے نمائندے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کریں۔ پارٹی چھوڑنے والے ارکان سےرابطہ نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔