پی ٹی آئی رہنمااجمل وزیر نے بھی پارٹی چھوڑنےکااعلان کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے ، اور متعدد رہنمائوں کی طرح خیبر پختونخوا سے سابق صوبائی وزیراجمل وزیرکا پارٹی چھوڑنےکا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔پی ٹی آئی رہنماء عامر کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا
تفصیلات مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ملک میں جلائو گھیرائو کے واقعات کیخلاف تحریک انصا ف کے رہنمائوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے ، اور اب اجمل وزیر نے بھی پارٹی چھوڑنےکا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔محمود مولوی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل وزیر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان جانیں دےرہےہیں،شرپسندملک کونقصان پہنچارہےہیں،کرنل شیرخان کی یادگاردیکھ کرآنکھوں میں آنسوآگئے۔
یہ بھی پڑھیں:۔اقلیتی رکن جے پرکاش کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ 9مئی کےواقعات میرے لیے بہت تلخ تھے،اس روزبھارتی چینل کہتےرہےپاکستان ختم ہوگیا۔
واضح رہے کہ عامر کیانی ، ملک امین اسلم،اقلیتی رکن جے پرکاش ، محمود مولوں اور متعدد سیاسی رہنما پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔