9مئی کےواقعات کا سوچتا ہوں تو غصےمیں اضافہ ہو جاتاہے ، وزیر اعظم

عمران خان کو اندازہ نہیں تھاکہ نظریہ پاکستان اس کےناپاک عزائم سےکہیں معتبراورتواناہے، ٹویٹ
May 20, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 9مئی کےواقعات کے بارے سوچنے پر میرے غم وغصے میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔

سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا 9مئی کےواقعات کےمنفی اثرات ومضمرات کےبارےمیں سوچ رہاہوں،جتناسیاہ دن کےبارےمیں سوچتاہوں اتناہی غم وغصےمیں اضافہ ہوتاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کوتقسیم کرنےکےبعدعمران اداروں کی تحقیرکی کوشش میں مگن ہوگیا، حکومت کے حصو ل میں ناکامی پرعمران خان ریاست پر حملہ آورہو گیا، اسکوشایداندازہ نہیں تھانظریہ پاکستان اس کےناپاک اور خود غرض عزائم سےکہیں معتبراورتواناہے۔

شہبازشریف نے لکھا کہ ہم پاکستان کے نظریے کے خود ہی دشمن بن گئے ہیں،اسے ضرور ناکامی کا سامنا ہوگا۔

IMRAN KHAN

pm shehbaz sharif

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PTI workers Protest

May 9

تبولا

Tabool ads will show in this div