آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے باعث بیرونی فنانسنگ60.5 فیصد گرگئی

اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی قرضوں کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی

اقتصادی امور ڈویژن نے اپریل 2023 تک پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض بحالی پروگرام میں تاخیر کے باعث ملک کی بیرونی فنانسنگ60.5 فیصد گرگئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں 22 ارب 65 کروڑ ڈالر کی غیرملکی فنڈنگ کا تخمینہ تھا لیکن مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 8 ارب بارہ کروڑ ڈالر بیرونی فنڈز حاصل ہوئے۔

IMF AND PAKISTAN

BUDGET 2023 24

تبولا

Tabool ads will show in this div