وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلے متوقع

کابینہ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی
<p>File photo</p>

File photo

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی صورتحال پر غور کیساتھ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق متوقع ہے۔ کابینہ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

اجلاس کے 3 نکاتی ایجنڈے کے مطابق قومی اسپورٹس پالیسی برائے دو ہزار بائیس تا ستائیس پیش ہوگی۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا ایجنڈا زیر غور آئے گا جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

Shehbaz Sharif

federal cabinet meeting

تبولا

Tabool ads will show in this div