ہماری شادی کی مقبولیت کی اہم وجہ ہی ثانیہ ہیں، شعیب ملک
پاکستانی کرکٹر شیب ملک نے اعتراف کیا کہ ان کی اورثانیہ مرزا کی شادی کی خبروں کی اصل وجہ ہی ثانیہ مرزا بنیں کیونکہ وہ ایک سپر اسٹار ہیں۔
سما کے پروگرام حد کر دی میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک مہمان بنے ۔ پروگرام کے میزبان مومن ثاقب نے شعیب ملک سے پوچھا کہ آپکی اور ثانیہ مرزا کی شادی کے بعد پاکستانی اور انڈین میڈیا میں آپکی شادی کے حوالے سے خبروں کا ایک طوفان آگیا ۔ کیا آپ نے یہ سوچا تھا یا آپ کو محسوس ہو کہ یہ کچھ توقعات سے بڑھ کر ہوگیا؟
اس سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ جو بھی مقبولیت بنی، اس کی اصل وجہ ہی ثانیہ مرزا تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ثانیہ ایک سپر اسٹار ہیں یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کی شادی کی مقبولیت بے پنا ہوئی ۔
اس کے بعد میزبان مومن ثاقب نے پوچھا کہ آپ کی اہلیہ کیونکہ ایک بہت بڑی شخصیت ہیں ، آپ کیا پیغام دیں گے پاکستانی مردوں کو کہ اگر ان کی بیوی بڑے مقام پر ہو تو؟؟
شعیب نے کہا کہ میں خود بھی پاکستانی ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کو پسند نہیں کرتے اور اس شخص کو کامیابی ملے تو کوشش ضرور کرنی چاہیے کہ آپ خوش ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آپ کے اپنے کو کامیابی ملے تو پھر پیر زمین پر نہیں لگتے۔ وہ چاہے آپکی بہن ہو ، بیوی یا آپکی ماں ہو یا ساس۔ اس کو برابر ہونا چاہیے مرد کو اوپر نہیں ہونا چاہیے۔ اگر سب برابر ہونگے تو اچھا ہوگا۔