باجوڑ، دہشتگردوں کے ساتھ لڑائی کے دوران جوان وطن پر قربان

خیبرپختونخوا کے علاقے لوسم میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں ایک دہشت گرد بھی جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کے دوران ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا جبکہ کارروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے لوسم میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو سکیورٹی نے ٹریس کیا ، اس آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا۔

بیان کے مطابق اسی دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی شفیق الرحمان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ 23 سال کے شہید ہونے والے جوان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں، شمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ، ایک دہشت گرد ہلاک

بیان کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے۔ ملکی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Pakistan Army

ISPR

khyber pakhtunkhwa

pakistan army operation

تبولا

Tabool ads will show in this div