قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں
ندا ڈار کی والدہ کے انتقال پر پی سی بی کا اظہار افسوس
قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں،ندا ڈار کی والدہ کے انتقال پر پی سی بی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندا ڈار کی والدہ کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔
انہوں نےمزید کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ پی سی بی کی جانب سے ندا ڈار کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔