پرویزالہی کے گھر چھاپے کو غیرقانونی قرار دینے کی درخواست پر سماعت

عدالت نے راسخ الہیٰ کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی

لاہور ہائیکورٹ میں پرویزالہی کے گھر چھاپے کوغیرقانونی قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے راسخ الہیٰ کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی۔

جسٹس سردارسرفراز ڈوگرنے راسخ الہی کی درخواست پر سماعت کی،وکیل راسخ الہیٰ نے کہا اینٹی کرپشن اورپولیس کی رپورٹس میں تضادہے،جواب الجواب داخل کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے راسخ الہی کو مہلت دیتے ہوئے کہا کہ آپ آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آئیں اور جواب داخل کریں۔

درخواست گزار نے ظہور پیلس میں چھاپے کوغیرقانونی قرار دینے اور درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

PMLQ

Lahore High Court (LHC)

CHAUDHARY PERVAIZ ELAHI

تبولا

Tabool ads will show in this div