عمران خان کے الزامات بے ہودی اور سفید جھوٹ ہیں، عامر میر

پنجاب پولیس کو فائرنگ نہ کرنے کے احکامات تھے، نگراں وزیر اطلاعات

نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے عمران خان کے الزامات کو بے ہودہ قرار دیدیا۔ کہتے ہیں کہ پولیس فائرنگ سے 25 شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کا الزام سفید جھوٹ ہے۔

عمران خان کی جانب سے پنجاب پولیس کی فائرنگ سے 25 شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے سے متعلق بیان پر نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا ٹوئٹر پر جواب آگیا۔

عامر میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات بے ہودہ اور سفید جھوٹ ہیں، پولیس فائرنگ سے 25 شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کا الزام کالا جھوٹ ہے، پنجاب پولیس کو 9 مئی کو مظاہرین پر فائرنگ نہ کرنے کے احکامات تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس فائرنگ سے کسی کے زخمی یا مارے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران خان بے ہودہ اور جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں، جھوٹے الزامات پر عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

IMRAN KHAN

IMRAN KHAN ARRESTED

AMIR MIR

تبولا

Tabool ads will show in this div