سپریم کورٹ کا جعلی افسر گرفتار

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی میں گرفتار کیا

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل اسٹاف ظاہر کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلساز کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم بلال شعیب خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل اسٹاف اور ڈسٹرکٹ جج ظاہر کرتا تھا، جس نے ایک شہری سے سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر 21 لاکھ روپے کی خطیر رقم وصول کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے مختلف طالبات سے اسکالرشپ کے نام پر بھی پیسے وصول کئے، جس کے قبضے سے پمفلٹس، ڈائریز، فائلیں اور متعدد مہریں برآمد ہوئی ہیں جبکہ جھنڈے اور کئی جعلی سروس بکس بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

حکام کے مطابق بلال شعیب خود کو مختلف اداروں کے سربراہ کے طور پر بھی پیش کرتا اور لوگوں سے رقوم وصول کرتا تھا۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

FAKE OFFICER ARREST

ANTI CORRUPTION ISLAMABAD

تبولا

Tabool ads will show in this div