ہمیں سزا دینے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،کون کریگا ایسےعدل کا احترام ؟ نوازشریف

ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اورامین بنا کراللہ کے آخری رسول کے مقام کی توہین کی گئی، ٹویٹ
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،کون کرے گا ایسے عدل کا احترام ؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں نواز شریف نےکہا کہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا جبکہ ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول کے مقام کی توہین کی گئی۔

نوازشریف نے لکھا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،کون کرے گا ایسے عدل کا احترام ؟

Nawaz Sharif

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

تبولا

Tabool ads will show in this div