رہنما تحریک انصاف علی زیدی کی 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت

عمران خان کے سوا کسی کو لیڈر نہیں مانتا،علی زیدی

رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں ملک بھر میں پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیزی اور دہشتگردی قابل مذمت ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کاحساب ہوناچاہیے۔ ریاستی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والا پی ٹی آئی کا کارکن نہیں ہوسکتا۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں، سب سےزیادہ تکلیف یادگارشہداجلانےپرہوئی، عمران خان نے ساری زندگی تشدد سے دور رہنے کی تلقین کی۔ ریاستی اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتاہوں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے،اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2دن پہلے مجھے گھر میں نظربند کیا گیا، جیکب آباد کے بجائے گھر میں نظربندی پر شکرگزار ہوں، ٹی وی پرچلنےوالے تماشوں کی مذمت کرتاہوں۔ عمران خان کے سوا کسی کو لیڈر نہیں مانتا۔

IMRAN KHAN

ALI ZAIDI ARREST

PTI workers Protest

تبولا

Tabool ads will show in this div