عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی

پی ڈی ایم احتجاج کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ ہوسکتا ہے، مؤقف

سابق وزیراعظم عمران خان نے مختلف مقدمات میں ضمانتوں سے متعلق سماعت کے دوران آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی متعدد کیسوں میں عبوری ضمانت کے معاملے پر سماعت آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہونی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے، کوریج کیلئے صرف 5 صحافیوں کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے سابق وزیراعظم کی آج کے تمام کیسوں میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا گیا ہے، عمران خان کی پیشی کے موقع پر امن و امان کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

درخواست میں مزید کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر ضمانتوں کیلئے عمران خان متعلقہ فورمز سے رجوع کررہے ہیں، آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

IMRAN KHAN

Islamabad High Court (IHC)

تبولا

Tabool ads will show in this div