عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
عدالت نے کیس کی سماعت پچیس مئی تک ملتوی کردی
کارسرکار میں مداخلت کا کیس،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان کے قریبی ساتھی وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
نعیم حیدر پنجوتھہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کی۔
درخواستگزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر نعیم حیدر پنجوتھہ زخمی ہوگئے تھے،سر پرزخم آیا جس کا سٹی اسکین کروانا ہے۔ آج میڈیکل ٹیسٹ کے باعث نعیم حیدر عدالت نہیں آ سکتے۔
عدالت نے میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پرحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت پچیس مئی تک ملتوی کردی۔