سنٹرل ماڈل سکول کا نام تبدیل کرکے دانش سکول رکھنے سے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
لاہورمیں گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئرمال پر طلباء اور اُنکے والدین کا احتجاج
**لاہورمیں گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئرمال پر سکول کا نام تبدیل کرنے کے کیخلاف طلباء اوراُنکے والدین کا احتجاج جاری ہے۔ **
لاہورمیں گورنمنٹ سنٹرل ماڈل اسکول لوئرمال کا نام تبدیل کرنے پرطلباء اور اُنکے والدین کا احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے۔احتجاج کی وجہ سے ملتان روڈ لوئرمال پرٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہےکہ سنٹرل ماڈل سکول کا نام تبدیل کرکے دانش سکول رکھنے سےبچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔وزیراعلی اس کا نوٹس لیں تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ رہے۔