وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اہم اجلاس آج ہوگا
اجلاس میں ملک میں موجودہ سیاسی اور آئینی بحران پر مشاورت کی جائے گی
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اہم اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم شہبازشریف کریں گے جبکہ اجلاس میں اہم قومی امور زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں موجودہ سیاسی اورآئینی بحران پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع نےمزید بتایا کہ وفاقی کابینہ ملک کی موجودہ صورتحال پراہم فیصلے کرے گی اور پارلیمنٹ میں اہم فیصلے کرنے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کرے گی۔