الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کا ہے، راجہ پرویز اشرف
سیاستدانوں کو معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چودہ مئی کا الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کا ہے۔
نمائندہ خصوص سماء سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس فیصلےکےخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ سیاسی معاملات عدالتوں میں لے جانے سے سیاست اورعدالت دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں غیریقینی کی سی کیفیت ہے، ضرورت اس بات کی ہےکہ ہم جلتی پر تیل ڈالنے کی بجائے اسےٹھنڈا کریں، سیاستدانوں کو معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہراس حرکت سے اجتناب کرناچاہیے جس سےلاءاینڈآرڈر کی صورتحال خراب ناہو، آج کا احتجاج پرامن ہوگا اور جمہوری طریقہ بھی یہی ہے۔