پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں تین دن کی توسیع

عدالت کا اعظم سواتی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اٹھارہ مئی تک ملتوی

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے متنازع ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں تین دن کی توسیع کر دی۔

اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے آئندہ سماعت پراعظم سواتی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اٹھارہ مئی تک ملتوی کردی۔

وکیل صفائی نے اپنےدلائل میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں اعظم سواتی کوگرفتارکیاجاسکتا ہے۔عبوری ضمانت میں ایک سےدوماہ کی توسیع کی جائے۔عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئےعبوری ضمانت میں صرف تین دن کی توسیع کی۔

ImranKhan

islamabad court

Azam Swati

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Tabool ads will show in this div