حکومت کا چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ

ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے قومی اسمبلی نے کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی

حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہونگے۔ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائے گا۔

دوسری جانب ریفرنس کو ختمی شکل دینے کےلیے قومی اسمبلی نے کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی۔ تحریک شازیہ صوبیہ سومرو نے پیش کی، متن کے مطابق چیف جسٹس کے خلاف مس کنڈکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔ محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی،شہنازبلوچ ارکان میں شامل ہیں۔ اسپیکرقومی اسمبلی خصوصی کمیٹی اراکین میں ردوبدل کرسکیں گے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے آئین کی ہیت بدل دی، پنجاب میں حکومت کو اسی بینچ میں گھربھیج دیاتھا، عدلیہ کے ججز کانام لینا معیوب سمجھتاہوں مگران لوگوں نے مجبورکردیاہے۔ 4 لاکھ مقدمے پینڈنگ ہیں اور یہ فرمائشی پروگرام شروع کردیتے ہیں، عدلیہ اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اتنا بڑا فراڈ ہوگیا چیف جسٹس کہہ رہے ہیں دیکھ کرخوشی ہوئی، پارلیمںٹ چیف جسٹس کے مس کنڈکٹ کاجائزہ لے۔ قانون کے مطابق جو کارروائی بنتی ہےکی جائے، ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیاجائے۔

fedral govt

CJP Umar Atta Bandial

Tabool ads will show in this div