ظالموں ماں کی تصویر کو تو بخش دو، عفت عمر

پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے مجھے ،میرے خاوند ، میری اولاد کو نہیں بخشا ، عفت عمر

عفت عمر پی ٹی آئی کے سپورٹرز پر برہم ، کہا کہ مدرز ڈے پر اپنی ماں کی تصویر لگائی لیکن پاکستان تحریک انصاف والوں نے اس پر بھی تنقید کی۔

عفت عمر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میسج شیئر کیا۔ جس میں بتایا کہ انہوں نے مدرز ڈے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی۔ جس پران کو پی ٹی آئی سپورٹرز کی جانب سےغلط تبصرے کیے گئے ۔ عفت نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ

مدرز ڈے پر میں نے اپنی والدہ کی تصویر لگائی ، لوگوں نے اس دن کی وش کی ۔ تاہم عفت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز اتنے ظالم ہیں ۔ ان کے لیڈر نے ان کی ایسی ذہن سازی کی کہ ان کو یہ بھی سمجھ نہیں آرہا کہ ظالموں ماں کی پوسٹ کو تو بخش دو۔

عفت نے پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے نہیں بخشا، میرے خاوند یہاں تک کہ میری اولاد تک کو نہیں بخشا.

لیکن ماں تو ایک ایسی ہستی ہے جس پر سب کو شرم آجاتی ہے۔ ساتھ ہی عفت نے یہ کہہ دیا کہ عمران خان یا ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آئے یہ ممکن نہیں۔

social media

IFFAT OMAR

iffat umar

Tabool ads will show in this div