پی ٹی آئی فیصلہ کرلے سیاسی جماعت رہنا چاہتی ہے یانہیں،بلاول بھٹو

جمہوریت اورپارلیمان کو بچائیں گے،فتنےکامقابلہ کرینگے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروزیر خارجہ بلاول بھٹونے کہا ہے کہ پہلی باردیکھاکہ کورکمانڈرہاؤس میں توڑپھوڑکی گئی،جی ایچ کیواورجناح ہاؤس لاہورپر حملہ کیاگیا،پی ٹی آئی فیصلہ کرلےسیاسی جماعت رہناچاہتی ہے یانہیں،ادارے میں ون مین شوچلانےوالےملک بھرمیں ون مین شوچاہتےہیں،سازش تھی کہ پنجاب میں پہلےالیکشن اورون یونٹ قائم ہو۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک شخص جب وزیراعظم تھاتومخالفین کوپکڑنےپرخوش ہوتاتھا،چیئرمین نیب نےعمران کےاحکامات نہ مانےتواسکینڈل لایاگیا،خاتون کووزیراعظم نےخودبندکیاتاکہ چیئرمین نیب کوبلیک میل کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنےمخالفین کی خواتین کےخلاف کیسزبنارہےتھے، فریال تالپورکورات کےاندھیرےمیں اسپتال سےگرفتارکیاگیا،اس وقت کےوزیرداخلہ نےعمران کوکہاہم بھی اپوزیشن میں ہونگے،کہاجاتاہےسابق خاتون اول ٹرسٹی تھی،اس کاکیاقصور؟مریم نواز،فریال تالپوربھی ٹرسٹی تھیں،تب اسےکوئی فکرنہیں تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب نے190ملین پاؤنڈکی چوری پکڑنےکیلئےعمران کوگرفتارکرناتھا،لیکن عمران خان کواحاطہ عدالت سےگرفتارنہیں ہوناچاہیےتھا،پی ٹی آئی سیاسی نہیں عسکری جماعت بن چکی ہے،پی ٹی آئی فیصلہ کرلےسیاسی جماعت رہناچاہتی ہے یانہیں،عمران خان کامقابلہ ہوگاتوالیکشن میں ہی ہوگا۔

BILAWAL BHUTTO

Parliament Joint Session

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

PTI workers Protest

Tabool ads will show in this div