لاہور:دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے اختیارات ڈی سیز کو تفویض
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے اختیارات ڈی سیز کو تفویض کر دیئے، جبکہ ڈپٹی کمشنرلاہور نے شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس میں سات روز کی مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے اختیارات ڈی سیز کو تفویض کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس میں سات روزکی مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ آج سے اگلے سات روز تک کیا گیا ہے۔
لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس کے دوران اجتماع، دھرنا، ریلی، جلوس، احتجاج جسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔
خیال رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی معاونت سے نیب کے ہاتھوں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے، اس دوران پی ٹی آئی کے بلوائیوں نے سول اور عسکری تنصیبات میں گھس کر توڑ پھوڑکی۔
ملک بھر میں اس کشیدہ صورتحال پرمختلف شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی تھی،اوراب محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے اختیارات ڈی سیز کو تفویض کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنرلاہورنے شہرمیں دفعہ ایک سو چوالیس میں سات روز کی مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔