پی ڈی ایم کی سپریم کورٹ کے سامنے پیر سے دھرنے کی تیاری شروع
جے يوآئی کا سپريم کورٹ ميں احتجاج سے قبل،قافلے آج سپرہائی وے سے اسلام آباد کے کے لیےروانہ ہوں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے سندھ سے قافلے روانگی کے لیے تیار ہوگئے،قافلوں کے جمع ہونے کی مرکزی پوائنٹ روہڑی انٹر چینج پربنائی گئی ہے،جہاں پر کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے قافلے جمع ہوکر ساتھ میں روانہ ہوں گے۔
اس سے قبل حکمران جماعتوں نے آرمی چیف کے بارے میں عمران خان کے بیان کو دہشت گردوں کی حمایت کا اعلان اور ملک دشمنی کا اعتراف قرار دے دیا۔
مذمتی بیان میں حکمران جماعتوں کا کہنا تھا کہ آرمی چیف پر گھٹیا الزامات دہشت گردوں کیخلاف جنگ پر اثرانداز ہونے کی مذموم کوشش ہے،بیان پاکستان کے عوام اور فورسز کے قاتل دہشت گردوں کی حمایت کا اعلان ہے۔
جاری بیان کے مطابق عمران خان کا بیان فوج اور ملک دشمنی کے ایجنڈے کا واضح ثبوت اوراعتراف ہے،یہ فوج اور اس کی قیادت سے ذاتی دشمنی، عناد اور انتقامی جذبےکا واضح ثبوت ہے ،شمشیر کا باوقاراعزازرکھنے والے آرمی چیف ایک انتہائی قابل، ایماندار اور پیشہ ور فوجی ہیں۔
آرمی چیف بارےعمران خان کابیان دہشت گردوں کی حمایت،ملک دشمنی کا اعتراف ہے، حکمران اتحاد
مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی قیادت میں فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی رہی ہے،ایسے میں فوج اور اس کے سپہ سالار پر حملے کئے جارہے ہیں۔
حکمران اتحادکے مذمتی بیان کے مطابق فارن فنڈنگ جن مقاصد کے لئے دی گئی، اس پرعمل ہوتا ہوا نظرآرہا ہے،آرمی چیف پرگھٹیا الزامات دہشت گردوں کے خلاف جنگ پراثرانداز ہونے کی مذموم کوشش ہے۔