ایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی کی گاڑی پر اسلام آباد میں شرپسندوں کا حملہ

حملے سےصابرقائمخانی اورصلاح الدین کی گاڑی کوشدید نقصان پہنچا،ترجمان

متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیوایم) کے ارکان قومی اسمبلی کی گاڑی پر گزشتہ رات اسلام آباد میں شرپسندوں نے حملہ کیا ہے۔

ترجمان ایم کیوایم کے مطابق شرپسندوں کے حملے سے ایم این اے صابرقائمخانی اور صلاح الدین کی گاڑی کوشدید نقصان پہنچا۔

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ارکان قومی اسمبلی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ سے رابطہ کیا اور وزیرداخلہ کو ارکان قومی اسمبلی پر حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ فی الفور ارکان اسمبلی کی حفاظت کا بندوبست کریں، ایم کیوایم کے ارکان پر حملے میں ملوث عناصرکوفوری طور پر گرفتار اور بےنقاب کیاجائے۔

islamabad police

MQM Pakistan

Tabool ads will show in this div