مسلم باغ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید 3 جوانوں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا

ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل،تمام 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں ایف سی کیمپ مسلم باغ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید 3 جوانوں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔

شہداء نائیک امین اللّٰہ، لانس نائیک عبدالمناف اوراسٹینو ٹائپسٹ غلام فرید عمر کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر کوئٹہ،حاضروریٹائرڈ فوجی اورسول افسران نے شرکت کی۔دیگرشہداء کی نمازجنازہ آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کردیا گیا، کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں ایک شہری اور 6 جوان شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Pakistan Army

بلوچستان

muslim bagh

southWaziristan

Pak Army Clearance Operation

Tabool ads will show in this div