زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک شدید بیمار،میڈیارپورٹس
سابق فاسٹ بولر کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، میڈیا رپورٹس
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک شدید بیمارہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق فاسٹ بولرکینسرکےمرض میں مبتلاہیں۔
49 سالہ ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189ون ڈے میچزمیں زمبابوےکی نمائندگی کی،میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہانسبرگ کےاسپتال میں زیرعلاج سابق کرکٹرکی حالت نازک ہے۔
وزیرکھیل زمبابوےکا کہنا ہے کہ ہیتھ اسٹریک کی حالت خراب ہےفیملی انگلینڈ سےساؤتھ افریقہ پہنچ رہی ہے،کوئی معجزہ ہی بچاسکتاہے،دعاؤں کی ضرورت ہے۔