پولیو سے نجات دلانے کا مشن،ملک گیرانسداد پولیو مہم کا آغاز 15 مئی سے ہوگا

کےپی،پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے71اضلاع میں22 ملین سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

پولیو سے نجات دلانے کا مشن،ملک گیرانسداد پولیو مہم کا آغاز 15 مئی سے ہوگا۔

خیبرپختونخوا،پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے71اضلاع میں22ملین سےزائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع میں مکمل طورپرجبکہ 11 اضلاع میں افغان پناہ گزین کیمپس میں چلائی جائے گی۔پنجاب کے 12 اضلاع اور اسلام آباد میں1کروڑ 12لاکھ 81ہزار318بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سندھ کے 17 اضلاع میں 61 لاکھ 74 ہزار 456 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔بلوچستان کے19 اضلاع میں 17 لاکھ66ہزار992بچوں کی پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے

محکمہ صحت نے والدین پرزور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچوں کو زندگی بچانے والی پولیو ویکسین لگائی جائے تاکہ وہ پولیو وائرس سے محفوظ رہیں۔کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے۔اگرکل بچّے کو چلنا ہے۔

polio virus

Anti Polio Campaign

CHILDREN AND POLIO

PAKISTAN AND POLIO

Tabool ads will show in this div