ٹک ٹاکر حریم شاہ کی مولانا فضل الرحمان کو ’دھمکی‘

ٹک ٹاک سٹار کی عمران خان، اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح کو جعلی کہنے پر مفتی قوی پر بھی شدید تنقید
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح کو جعلی کہنے پر مفتی قوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

واضح رہے کہ مفتی قوی نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی خلع کا معاملہ یکطرفہ تھا جس کی وجہ سے وہ اب بھی خاور مانیکا کی بیوی ہیں، لہٰذا مفتیان کرام نے عمران خان اور بشریٰ کے جو دونوں نکاح پڑھے وہ دونوں غلط تھے۔

حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ماضی میں مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کردی ۔

ٹویٹر پر کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جعلی مفتی عبدالقوی نے اپنے حالیہ انٹرویوز میں بکواس کی کہ خان صاحب کا نکاح غیرشرعی تھا یہ رہا میرا اس غیرشرعی آدمی کو جواب’

دوسری طرف ایک اور ٹویٹ میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور امیر جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کے لیے کل صبح 11 بجے اہم وڈیو پیغام جاری کروں گی، وقت آگیا پاکستانی عوام مولانا کے بھی کرتوت جان لے۔

IMRAN KHAN

HAREEM SHAH

MOLANA FAZALUR REHMAN

showbizz

Tabool ads will show in this div