سابق لیجنڈری سپنر مشتاق احمد کاملکی صورتحال پر قوم کے نام اہم پیغام
یہ موقع سب کو چاہیے مل جل کر بیٹھ کر ایک پیج پر آکر سب کو پاکستان کے بارے میں سوچنا ہے
مشتاق احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے جذبات سب سے شئیر کرنا چاہتا ہوں یہ ملک پاکستان ہمارا ہے.
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ موقع سب کو چاہیے مل جل کر بیٹھ کر ایک پیج پر آکر سب کو پاکستان کے بارے میں سوچنا ہے. یہ ادارے بھی ہمارے ہیں یہ ہماری فوج عزیز فوج ہے انکی بہت قربانیاں ہیں.
انہوں نے کہا سب اداروں کی عزت کریں سیاست دانوں کو چاہیے اکٹھے بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں نفرتیں بھول جائیں.
سابق لیجنڈری سپنر کا مزید کہناتھا کہ اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کریں لیکن نفرتوں کے بیج نہ بوئیں. اس وقت ہمیں قوم ہوکر پاکستان کے لئے سوچنا ہے اللہ کو راضی کرنا ہے. جو بھی میرا پیغام سن رہا ہے ان سے گزارش ہے کہ پاکستان کے لئے سوچیں اور مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔