سری لنکا نے ایشیا کپ کےمعاملے پر بی سی سی آئی کا ساتھ کیوں دیا سماء اندرونی کہانی سامنے لے آیا

پاکستان نے بھی سری لنکا کی مخالفت پر پلان بی بنا لیا, ذرائع

سری لنکن کرکٹ بورڈ مالی مشکلات کا شکار ، سری لنکا نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی بجائے بھارت کا ساتھ مالی مشکلات کی وجہ سے دیا.

بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان کی مخالفت کرنے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کی مالی مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایشیا کپ وینیو پر پاکستان کا ساتھ نہ دیں، آپ کے مسائل حل کر لیں گے.

پاکستان نے بھی سری لنکا کی مخالفت پر پلان بی بنا لیا،اگر سری لنکن کرکٹ بورڈ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتی ہےتو پاکستان کے پاس راستے کھلے ہیں، پاکستان سری لنکا کے ساتھ جولائی میں شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا بائیکاٹ کرسکتاہے.

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ چاہتاہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہو، پی سی بی کا واضح موقف ہے کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا۔

Tabool ads will show in this div