ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں پی سی بی کا پلان تیار
ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں پی سی بی کا پلان تیارکرلیا ہے اس کے لیے تین ملکی سریز کروانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔
نجم سیٹھی کے مطابق تین ملکی سیریز کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں، تین ملکی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ یا کسی اور کو دعوت دیں گے یانہیں ابھی نہیں بتاسکتے ۔ایشیا کپ کا وینیو کونسا ہوگا ، یہ پاکستان کا فیصلہ ہونا چاہئے کیونکہ ہم میزبان ہیں۔
میں کسی ایک ملک میں ایشیا کپ کروانے پر زور نہیں دے رہا۔ سری لنکا، بنگلہ دیش یا لندن میں بھی ایشیا کپ کرواسکتے ہیں۔ لندن میں لارڈز کےمیدان پر ایشیا کپ کے میچز کا اپنا ہی مزہ آئےگا۔
انگلینڈ میں میچز کروانے سے گیٹ منی ہمیں آئے گی،جبکہ سری لنکا میں ایسا نہیں ہے۔ ہم ابھی اس حوالے سے تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ میرے جےشاہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔
منتظرہوں کہ میرےدوست جےشاہ مسکراکرکہیں ہائبرڈ ماڈل پرکوئی مسئلہ نہیں ۔ گزشتہ ملاقات میں جے شاہ کےساتھ اچھے ماحول میں بات ہوئی ۔ ایشیا کپ پر ڈیڈلاک کو ختم کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کی۔
پاکستان انڈیا کا میچ ہوگاتو حکومت،عوام اور کرکٹرز سب ہی خوش ہوں گے ۔