میاں امجد فرزند نے پنجاب فلم سنسربورڈ کی رکنیت سےاستعفیٰ دےدیا
پنجاب فلم سنسربورڈ کے رکن میاں امجد فرزند نےبورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ، اوراپنا استعفیٰ چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ توقیر ناصرکو بھجوادیا۔
اپنے ایک بیان میں میاں امجد فرزند نے کہا ہے کہ وہ پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انڈسٹری اس وقت جن حالات سے گزررہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔میری دعائیں پاکستان فلم میکرز کے ساتھ ہیں۔
بیان میں انہوں نے نے کہا پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوں جس نے انہیں پنجاب فلم سنسر بورڈ کا رکن بنایا ہے لیکن میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے یہ ذمہ داری مزید ادا نہیں کرسکتااس لئے کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپ دی جائے۔
واضح رہے چند روز قبل ہی پنجاب فلم سنسر بورڈ کی تشکیل نو کی گئی تھی اور توقیر ناصر کو چیئرمین بنایا گیا جبکہ میاں امجد فرزند کو پاکستان فلم انڈسٹری کی جانب سے بورڈ میں نمائندگی دی گئی تھی۔