سکھر:پاک انڈیا بارڈرسےکالعدم تنظیم کاایک دہشتگرد گرفتار،چارفرار

کالعدم تنظیم کے فرار ہونے والے 4 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، پولیس حکام
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

سکھر پولیس نے پاک انڈیا بارڈرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر چار دہشتگرد فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کی پولیس نحے صالح پٹ میں پاک بھارت بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے 10کلوگرام دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے فرار ہونے والے 4 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے

Sindh Police

TERRORIST ARRESTED

Pak India border

Tabool ads will show in this div