جناح ہاؤس حملہ: ملزمان کی گرفتاری پر 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان

محکمہ داخلہ نے ملزمان کی تصاویر پر مبنی اشتہار جاری کردیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ کرنے اور اہم سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر تک پہنچنے کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کردی، گرفتاری پر 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس لاہور اور عسکری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کی شناخت کے بعد تصاویر پر مبنی اشتہار جاری کردیا، جس میں انہیں تلاش میں مدد کرنے والوں کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملے میں ملوث بیشتر شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید جانیے : عسکری و سول تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اس سے قبل محکمہ داخلہ نے واقعے میں ملوث ملزمان کے نام اور شناخت بھی جاری کی تھی۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

IMRAN KHAN ARRESTED

CORP COMMANDER HOUSE LAHORE ATTACK

JINNAH HOUSE LAHORE ATTACK

Tabool ads will show in this div