جنرل عاصم منیر نے عمران خان کی کرپشن کا پردہ فاش کیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بارے میں عمران خان کا بیان ان کی بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے۔
ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی عمران خان کی کرپشن سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پہلے دن سے انہیں بدنام کر رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیان اسر امر کا اعتراف ہے کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں کی طرف سے دہشت گردی کے المناک اور ذلت آمیز واقعات ان کے کہنے پر کیےگئے۔ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور قومی تنصیبات پر حملے ہماری سیاست میں ناقابل تصور پست قدمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کمزور کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کو ناکام بنائے گی۔