رجسٹرار سپریم کورٹ کی طلبی وزارت قانون کی رائے سے مشروط کردی گئی

آڈیو تحقیقات کےلیے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو تحقیقات کےلیے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے رجسٹرارسپریم کورٹ کی طلبی وزارت قانون کی رائے سے مشروط کردی۔

چیئرمین محمد اسلم بھوتانی کی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی نے وزارت قانون کوسپریم کورٹ رجسٹرارطلبی پر رائے دینے کی ہدایت کردی۔ اسلم بھوتانی کاکہنا تھاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی طلبی قانونی معاملہ ہےوزارت قانون کی رائے کے بغیر کوئی کام نہیں کرنا چاہتے۔

اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ نجم ثاقب کی آڈیو کی فرانزک کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کیا ہے، فرانزک رپورٹ سے آڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کا پتہ چلے گا، پیر کو وزارت قانون کی رائے آنے کے بعد کمیٹی دوبارہ اس معاملہ پر غور کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آڈیولیک فرانزک کے بعد نجم ثاقب کو طلب کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا، آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے آڈیو کی فرانزک رپورٹ پیش کرے گی۔ خصوصی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 24 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

AUDIO LEAK

Justice (R) Saqib Nisar

Tabool ads will show in this div