وفاقی کابینہ کا اجلاس،سپریم کورٹ کا رویہ جانبدارانہ قرار

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا دوسرا مرحلہ آج ساڑھے چار بجے ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا،اجلاس کا دوسرامرحلہ ساڑھے 4 بجے ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے رویئے کو جانبدارانہ قرار دیدیا گیا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں چیف جسٹس کے طرزعمل پرشدید تنقید کی گئی۔اتحادیوں نے وزیراعظم سے واضح، دوٹوک اور سخت مؤقف اپنانے پر زوردیا۔

عدلیہ کو سوموٹو نوٹس لینے کی عادت پڑگئی ہے،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کی کابینہ کی سفارش پرخصوصی قانونی کمیٹی تشکیل کی تجویزمنظورکرلی گئی جو بھی قانونی وآئینی امکانات ہیں انکےمطابق اقدام کریں،وزیراعظم نےمنظوری دیدی۔بلاول بھٹوکی تجویزپر پارلیمنٹ کے فورم کو بھی متحرک کرنے پراتفاق کیا گیا۔

عمران خان کی رہائی;ن لیگ کا فوری احتجاجی جلسوں کا فیصلہ

عدلیہ کی جانب سےمسلسل جانبداری،آئین وقانون کی پامالی کامظاہرہ ناقابل قبول ہے۔دوران اجلاس کابینہ ارکان نے کہا تقریریں نہ کی جائیں،عدلیہ کےیکطرفہ کردارپرعملی اقدامات کیےجائیں۔

IMRAN KHAN

federal cabinet meeting

pm shehbaz sharif

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Tabool ads will show in this div