سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،محسن نقوی

بلوائیوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی،نگران وزیراعلیٰ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں ویراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو صوبے میں امن وامان کیلئے تمام قانونی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے شرپسندوں اورحملہ آوروں کی جلد شناخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کورکمانڈر سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، حملہ آوروں کی شناخت کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث بلوائیوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

Caretaker CM Punjab

PTI workers Protest

Tabool ads will show in this div