شہرمیں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو محدود کردیا گیا
میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چل رہی ہے
شہرمیں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو محدود کردیا گیا۔
میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چل رہی ہے۔۔ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس بند رہے گی۔میٹرو بس سروس محدود ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج کے باعث غیر یقینی صورتحال کے باعث قومی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثرہوا،لاہور ،اسلام آباد اور کراچی سمیت بڑے ائیر پورٹس کیلئے مختلف ائیرلائنز کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی 14 ،لاہور علامہ اقبال انٹرنشینل ائیرپورٹ پر جانے والی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں۔