وزیراعظم، فضل الرحمان ملاقات، مشکل فیصلوں کیلئے پارلیمنٹ سے رہنمائی جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مولانا کا حکومت کو موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا مشورہ
May 12, 2023
<p>File photo</p>

File photo

وزیراعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ مشکل فیصلے لینے کیلئے پارلیمنٹ سے رہنمائی جاری رکھی جائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم وفد نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مولانافضل الرحمان نے پی ڈی ایم اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پیرکوسپریم کورٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنے سے متعلق مشاورت کی گئی اور عدلیہ کےحالیہ فیصلوں، اقدامات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اُٹھانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سخت فیصلے کرنے کی رائے دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اتفاق ہوا کہ مشکل فیصلے لینے کیلئے پارلیمنٹ سے رہنمائی جاری کرھیں گے۔

ملاقات کے دوران پی ڈی ایم سربراہ نے حکومت کو اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا مشورہ بھی دیا۔

Tabool ads will show in this div